ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تیجسوی یادو نے بہار این ڈی اے کو بتایا بدزبان لوگوں کا گینگ

تیجسوی یادو نے بہار این ڈی اے کو بتایا بدزبان لوگوں کا گینگ

Thu, 02 May 2019 22:42:47  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورآر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے این ڈی اے پر نشانہ لگاتے ہوئے اس کو زبان لوگوں کا گینگ قرار دیا ہے۔ تیجسوی یادونے کہاہے کہ بہار میں این ڈی اے بغیر ضمیر کے بدزبان لوگوں کا گینگ ہے۔کبھی وہ اسے ڈی این اے کوگالی دیتے ہیں تو کبھی وہ اسے بہتی ہوا سا کنفیوزن والا گروہ کا سرغنہ۔بھگوان  جانے یہ کیسے اپنے اپنے ہاتھوں میں پیٹھ پیچھے خنجر لئے ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بناوٹی بات کرتے ہوں گے؟ آپ کو بتا دیں کہ تیجسو مسلسل بی جے پی پر حملہ آور تو ہیں ہی، ساتھ ہی بی جے پی کے اتحادیوں پر بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک دن پہلے ہی تیجسوی یادونے پی ایم مودی کا وندے ماترم والی ویڈیو ٹویٹر پر اشتراک کر کہا کہ نتیش کمار نے کیا حال بنا لیا ہے۔اب انہیں گھٹن نہیں ہوتی ہے، کیونکہ اب زہریلے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔


Share: